Supporting information for parents (Urdu)

والدین کے لیے معاون معلومات بولو: سیاہ فام، ایشیائی اور اقلیتی نسلی خاندان کے لیے Covid-19 ہیلپ لائن

بولو ہیلپ لائن کے بارے میں

بولو ہیلپ لائن ایک ایسی سروس ہے جسے 1 اکتوبر کو برنارڈوس ن شروع کیا تھا اور جسے نیشنل ایمرجنسی ٹرسٹ فنڈنگ فراہم کرتی ہے۔ یہ ہیلپ لائن سیاہ فام، ایشیائی اور اقلیتی نسلی کمیونٹیز پرعالمگیر وبا کے اثر کا ردعمل ہے جو غیرموزوں طور پر اس سے متاثر ہوئے ہیں۔

  ہیلپ لائن کا عملہ یا تو سیاہ فارم، ایشیائی اور اقلیتی نسلی کمیونٹی کا ہے، یا اسےان کمیونٹیز کے بچوں، نوعمرافراد اور ان کے خاندانوں کو خدمات کی فراہمیپیشگی تجربہ ہوگا۔

ہم کس طرح مدد کر سکتے ہیں؟

کیا آپ سیاہ فام، ایشیائی یا اقلیتی نسل کے بچے، نوعمر شخص، والدین یا نگراں ہیں جو Covid-19 سے متاثر ہے؟ اگر ہاں، تو آپ کو سوگ، نقصان، ملازمت، مالی پریشانیوں کا تجربہ ہوسکتا ہے، آپ اپنے بچے کی اسکولنگ یا مستقبل کے بارے میں فکر مند ہوسکتے ہیں، کسی دوست یا خاندان والوں کے بارے میں فکر مند ہوسکتے ہیں، لاک ڈاؤن کے بارے میں تناؤ زدہ اور مضطرب ہوسکتے ہیں۔ ان سب کے علاوہ، آپ دوسرے مسائل کے بارے میں فکرمند ہوسکتے ہیں۔ آپ اس وقت اپنی پریشانی، مسائل اور تناؤ کے بارے میں ہم سے بات کرسکتے ہیں، اور ہم جذباتی تعاون، عملی مشورے اور دوسری تنظیموں کے متعلق رہنمائی فراہم کرسکتے ہیں جو آپ کی مزید مدد کرسکتے ہیں۔

 ہم جو تعاون فراہم کرتے ہیں وہ آپ اور ان بچہ (بچوں) کے لیے ہے جس کی آپ دیکھ بھال کرتے ہیں۔ آپ ہماری ویب سائٹ پر موجود ویب چیٹ سہولت کے ذریعے ہم سے کال یا چیٹ کرسکتے ہیں۔ آپ کو ہمارے ساتھ اپنی تفصیلات کا اشتراک کرنے کی ضرورت نہیں ہے، لیکن اگر آپ ہماری معالجاتی ٹیم یا دوسری خدمات کا حوالہ چاہتے ہیں، تو ہمیں آپ کی تفصیلات لینے اور اسے آپ کی منظوری کے ساتھ اشتراک کرنے کی ضرورت ہوگی۔ آپ ہماری ویب سائٹ پر متعدد امور پر کارآمد مشوروں تک بھی رسائی حاصل کرسکتے ہیں، جیسے کہ جذباتی بہبود، خاندانوں کی مدد کرنا، سوگ اور نقصان۔

 آپ کے ہیلپ لائن پر رابطہ کرنے پر کیا ہوتا ہے؟

آپ کو دوست مزاج ہیلپ لائن ایڈوائزر جواب دیں گے جو آپ اور آپ کے بچے (بچوں) کے تجربے کے بارے میں بات کریں گے۔ ہیلپ لائن ایڈوائزر آپ کی بات سنیں گے اور آپ ضروری تعاون اور مشاورت کی قسم کے حوالے سے فیصیلہ لینے میں معاونت فراہ کریں گے۔ آپ کی اجازت کے ساتھ، ہیلپ لائن ایڈوائزر آپ کے ساتھ کئی بار بات کرسکتے ہیں اور وہ آپ کے لیے موزوں وقت پر واپس کال کرنے کا انتظام بھی کرسکتے ہیں۔

 ہیلپ لائن ایڈوائزر کاؤنسلنگ کے چھ سیشنز کا اہتمام کرنے کے لیے آپ اور آپ کے بچے (بچوں) کے لیے ہمارے کسی ایک تھیراپسٹس سے بات کرنے کا انتظام کرسکتے ہیں اور ضرورت پیش آنے پر مزید سیشنز کی پیشکش کی جاسکتی ہے۔ سیشنز فون پر ہفتہ میں ایک بار یا ہفتہ میں دوبار ہوں گے، جو کہ آپ کے خاندان کی ضروریات اور حالات پر منحصر ہے۔پہلا اور چھٹا سیشن 45 منٹوں کا ہوگا جس میں ابتدائی بنیادی تشخیص کے لئے خاندان یا فرد کو درپیش تین کلیدی چیلنجوں سے نمٹنا جائے گا، آخری سیشن میں سروس کے دوران پیش رفت پر بات کی جائے گی اور اسے نوٹ کیا جائے گا۔


   سیشنز دو سے پانچ، ہر سیشن 30 منٹوں کا ہوگا، جو کہ پہلے سیشن میں شناخت شدہ کلیدی چیلنجز کو حل کرنے کے لیے معالجاتی اعانت پر مشتمل ہے۔

کیا تعاون مختلف زبانوں میں معاونت فراہم کی جاسکتی ہے؟

ہمارے ہیلپ لائن ایڈوائزرز انگریزی، اردو، ہندی، میرپوری اور پنجابی میں سروس فراہم کرسکتے ہیں۔ دسمبر 2020 میں، دستیاب زبانوں میں اضآفہ کرکے امہاری اور ٹگرینیا کو شامل کیا جائے گا اور دوسری زبانوں میں ترجمان فراہم کیے جاسکتے ہیں۔ معالجاتی سیشنز درج ذیل زبانوں میں فراہم کیے جاسکتے ہیں: انگریزی، بنگالی، ہندی، فرانسیسی، پنجابی اور یونانی۔

کیس سٹڈی

یہ کیس سٹڈیز بولو ہیلپ لائن کے تعاون فراہم کرنے کے طریقے کی مثالیں فراہم کرتے ہیں۔

مارتھا مقامی اسکول جانے والے دو نوجوان بچوں کی ماں ہے۔ مارتھا کو اپنے 15 سالہ بیٹے کے بارے میں فکر ہونے لگی جس نے کورونا وائرس کے زد میں آنے کی ڈر کی وجہ سے اسکول جانے سے انکار کردیا۔ مارتھا نے اپنے بیٹے کے استاد سے بات کی اور انہیں مدد طلب کرنے کے لیے بولو ہیلپ لائن نمبر فراہم کیا گيا تھا۔

 مارتھا نے ہیلپ لائن سے رابطہ کیا اور ناز سے بات کی جو ہیلپ لائن ایڈوازر ہیں۔ مارتھا نے ناز کے ساتھ درج ذیل چیزوں کا اشتراک کیا: "میرے بیٹے نے سنا ہے کہ کووڈ سے سیاہ فام لوگوں کے مرنے کا امکان زیادہ ہوتا ہے اور اب اسے اضطراب کا دورہ پڑتا ہے۔ وہ مجھ سے پوچھتا ہے کہ آیا ہم سب مرنے والے ہیں اور وہ اسکول جانے کے لیے گھر سے نہيں نکلنا چاہتا۔ ہمیں اس کی بہت فکر ہے اور سمجھ میں نہیں آرہا ہے کہ کیا کروں۔" کئی بار کال کرکے، ناز نے مارتھا کے ساتھ ان کے بیٹے کے بارے میں ان کے خدشات اور اضطراب پر بات چیت کی اورانہوں نے اس کی پریشانیوں اور اضطراب کے بارے میں بات کرنے کے لیے تھیراپسٹ کے ساتھ کاؤنسلنگ پر اتفاق کیا۔ مارتھا اور ان کے بیٹے دونوں نے تھیراپسٹ کے ساتھ علیحدہ سیشنز شروع کیے۔ مارتھا کا بیٹا Covid-19 کے حوالے سے اپنے اضطراب کا نظم کر رہا ہے۔

 کیس سٹڈی

کلہون نے اپنے فیس بک صفحہ پر پوسٹ کو دیکھنے کے بعد ویب چیٹ پر ہیلپ لائن سے رابطہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ وہ ابتداء میں چھٹی پر رکھا گیا اور پھر انہیں بے کار بنادیا۔ انہیں فکر ہے کہ وہ کرایے کی ادائیگی نہیں کرپائیں گے اور اپنے خاندان کے لیے غذا نہیں خرید پائيں گے۔ ہیلپ لائن ایڈوائزر کے ساتھ ویب چیٹ کے دوران، انہوں نے ہیلپ لائن ایڈوائزر کو اپنے حالات کے بارے میں بات کرنے کے لیے کال کرنے کی درخواست کی۔ ہیلپ لائن ایڈوائزر، سارہ، نے کلہون نے رابطہ کیا اور انہوں نے ان کے حالات پر بات چیت کی۔ سارہ نے تمام معلومات حاصل کی اور کلہون کی اجازت سے اس بات پر متفق ہوئيں کہ وہ برنارڈوس اور دوسری تنظیموں کی سہولیت کے بارے میں کچھ پوچھ تاچھ کریں گی جو انہيں مدد فراہم کرسکیں گی سارہ نے کئی مقامی سروسز سے بات کی جہاں کلہون رہتے ہیں اور کلہون اور ان کے خاندان کی مدد کرنے کے لیے موجود بہترین تعاون کے لیے بنیادی سہولیات کی شناخت کی۔ پھر سارہ نے کلہون کے ساتھ ان معلومات کا اشتراک کیا، جس کے بعد کلہون نے مقامی خیراتی ادارے سے رابطہ کیا جس نے انہیں اور ان کے خاندان کو تعاون فراہم کیا۔

 ہمارا نظریہ سیاہ فام، ایشیائی اور اقلیتی نسل کے بچوں اور نوعمر افراد میں وبا اور اس سے آگے کے چیلنجز کے تئیں ردعمل ظاہر کرنے کے لیے اندرونی توانائی کو فروغ دینا ہے۔  اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے آپ کے ساتھ کام کرنے کی ہماری بہت زیادہ خواہش ہے، اس لیے اگر آپ کو تعاون کی ضرورت ہو تو براہ کرم ذیل کے ذریعے ہم سے رابطہ کریں:

فری فون: 0800 151 2605

ای میل: Boloh.helpline@barnardos.org.uk

ویب سائٹ: https://helpline.barnardos.org.uk/