Boloh - Urdu

بولو (Boloh) میں آپ کا خیرمقدم ہے، یہ 11 سال سے زائد عمر کے افراد کے لیے برنارڈوس کی COVID-19 ہیلپ لائن اور ویب چیٹ ہے

ہمیں 0800 1512605 پر کال کریں یا آن لائن چیٹ کریں

کیا آپ سیاہ فام، ایشیائی یا اقلیتی نسل کے بچے، نوعمر اشخص، والدین یا نگراں ہیں جو Covid-19 سے متاثر ہے؟ آپ اس وقت اپنی پریشانی، مسائل اور تناؤ کے بارے میں ہم سے بات کرسکتے ہیں، اور ہم جذباتی تعاون، عملی مشورے اور دوسری تنظیموں کے حوالے سے رہنمائی فراہم کرسکتے ہیں جو آپ کی مزید مدد کرسکتے ہیں۔

 اگر آپ پیشہ ور فرد ہیں، تو آپ بچے یا نوعمر افراد کی مدد کرنے کے طریقہ کے بارے میں بات چیت کرنے کے لیے بھی ہم سے رابطہ کرسکتے ہیں جس کے ساتھ آپ کام کررہے ہیں۔

ہم سے بات کریں

ہم پیر - جمعہ، دوپہر 1 - 8 بجے تک بات کرنے کے لیے دستیاب ہیں۔

متعدد زبانوں میں، بولو کا مطلب بات کرنا ہوتا ہے۔

 اگر آپ وبا سے متاثر ہوئے ہیں اور آپ کو مشورہ یا کسی سے بات کرنے کی ضرورت ہے، تو آپ ہم سے 0800 1512605 پر رازدارانہ طور پر بات کرسکتے ہیں یا اگر آپ ماہرین سپورٹ مشیر کے ساتھ آن لائن چیٹ کرنا پسند کرتے ہیں، تو آپ نیچے دائيں طرف  آئیکن پر کلک کرکے لائیو ویب چیٹ کے  ذریعےایسا کرسکتے ہیں۔ ہمارا تربیت یافتہ عملہ پیر - جمعہ، دوپہر 1-8 بجے آپ کے فون کالوں یا ویب چیٹس کا انتظار کر رہا ہے۔

اگر آپ کو سوگ، طبیعت کی خرابی، مایوسی یا لاک ڈاؤن کے حوالے سے اضطراب کا سامنا ہے، یا اگر آپ الگ تھلگ محسوس کررہے ہیں، دوستوں یا خاندان کے بارے میں فکرمند ہیں، اپنی مالیات، ملازمت کے بارے میں فکر مند ہیں، ڈرانے دھمکانے یا تعصب کے شکار ہیں، خانہ بدوشی یا انخلا کے مسائل کے شکار ہیں، اسکول/ یونیورسٹی واپس جانے کے بارے میں فکرمند ہیں یا اگر آپ کو کوئی دیگر مسئلہ درپیش ہے تو ہم یہاں مدد کے لیے موجود ہیں۔ ہماری ماہر نفسیاتی معالجین پر مشتمل ٹیم آپ کو اس مشکل وقت کے دوران مسلسل اعانت فراہم کرسکتی ہیں۔

فون پر، ہمارے ہیلپ لائن ایڈوائزر آپ سے انگریزی، اردو، پنجابی یا ہندی میں بات کرسکتے ہیں۔

ہمارے نفسیاتی معالجین انگریزی، ہندی، بنگالی، فرانسیسی اور پنجابی میں معالجاتی اعانت فراہم کرسکتے ہیں۔